شرک کی تفصیل
سوال
شرک کے معنی کیا ہیں؟ خدا کے بیٹا پوتا یا ایک خدا کے بجائے دو خدا ماننا ہے؟ یا اسکے علاوہ اور کچھ باتیں شرک کی ہیں؟ یا پھر کون کون باتیں شرک کی ہیں؟ بالتفصیل تحریر فرمادیں۔
جواب
خدائے پاک اپنی ذات وصفات میں یکتا ہے، اس کے مثل اور کوئی ذات ماننا یہ شرک ہے اس کی صفات کے مثل کسی میں صفات ماننا یہ شرک ہے جو کام صرف اس کیلئے کئے جائیں، وہ کسی اور کے لئے کرنا شرک ہے، مرادیں صرف اسی سے مانگی جاتی ہیں کسی اور سے مانگنا شرک ہے۔ بہشتی زیور میں بہت سی مثالیں اس کی موجود ہیں، خدا کا بیٹا پوتا ماننا، یا ایک خدا کے بجائے دو یا زیادہ خدا ماننا یہ بھی شرک ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔