الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

متعین جانور کی قربانی کی نذر کا ایک مسئلہ

سوال

زید نے ایک بھینس کا بچہ پالا وہ گم ہو گیا، اس نے کہا کہ اگر وہ مل گیا تو اللہ کے واسطے اس کی قربانی کردوں گا، چنانچہ وہ مل گیا لیکن زید کو اب اس کی ضرورت ہے، کیا شرعاً اس کی اجازت ہے کہ اس کو خود رکھ لے اور اس کے عوض دوسرے جانور کی قربانی کر دے، جو کہ اتنی ہی قیمت کا ہو یا اسی کی قربانی ضروری ہے۔ نوٹ: وہ بچہ اب بچہ نہیں بلکہ بڑا بھینسہ ہے۔

جواب

اس کی قربانی لازم ہے، اگر قربانی کے ایام گذر جائیں، اور اس کی قربانی کو نوبت نہ آئے، تو اس کو زندہ صدقہ کردے۔ (شامی، ص ۲۰۴/ج ۵)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو