ایام قربانی کے بعد شاة منذورہ متعینہ کا حکم
سوال
زید نے نذر مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو ایک قربانی کروں گا، اللہ کے حکم سے وہ کام ہو گیا، اور زید نے نذر پوری کرنے کے لئے ایک بکری خرید بھی لی مگر اسکی قربانی کی نوبت نہیں آئی، یہاں تک کہ قربانی کی تاریخیں بھی گذر گئیں، تو زید اب اس بکری کی قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
اب اسکی قربانی درست نہیں، زید کو چاہئے کہ وہ بکری زندہ کسی فقیر مستحق زکوة کو صدقہ کر دے۔ شامی نعمانیہ، ص ۲۰۴ ج ۵
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔