زکوۃ وعطیات کی مخلوط رقم سے تنخواہ دینا
سوال
جس ادارہ میں یہ نظم نہیں ہے کہ زکوۃ اور عطیات کی رقمیں علاحدہ ہوں بلکہ گڈ مڈ ہوں، اس سے مدرسین و ملازمین کی تنخواہ دینا درست ہے یا نہیں؟ اور پھر زکوۃ کی رقموں میں تملیک نہیں ہوتی، وہ زکوۃ کی رقمین معطی کی طرف سے ادا ہوتی ہیں یا نہیں؟
جواب
زکوۃ کی رقم کا تنخواہ میں دینا جائز نہیں ہے، مخلوط میں سے جتنی رقم زکوۃ کی تنخواہ میں دی گئی ہے، اتنی مقدار زکوۃ ادا نہیں ہوئی ہے معطی کو اطلاع کر دی جائے کہ وہ اتنی زکوۃ خود ادا کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔