صدقہ فطر سے کتابیں خرید کر کسی جماعت کو دینا
سوال
صدقۂ فطر کے پیسہ سے کیا دینی کتب خرید نا جائز ہے؟ جو ایک جماعت کے لئے خریدی جائے کہ وہ انکو پڑھ کر دین کی طرف راغب ہوں گے، وہ کتاب فقہ احادیث یا نماز روزہ وغیرہ کے سلسلے میں ہوں؟
جواب
صدقہ فطر وغیرہ کے روپیہ سے کتابیں خرید کر کسی جماعت کو استفادہ کیلئے دیدینے سے صدقہ فطر ادا نہیں ہوتا، بلکہ اسکے مستحق فقراء ومساکین ہیں، انکو دیئے جائیں، اگر وہ اپنی مرضی سے بغیر کسی قسم کے دباؤ کے کتابیں خرید کر کسی جماعت کو دیدیں تو جائز ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔