پراونڈنٹ فنڈ اور زرضمانت پر زکوۃ
سوال
پراونڈنٹ فنڈ اور ضمانت کی رقوم جو زید کو کئی سال کے بعد ملی ہیں اور اب تک اس کے قبضہ میں نہیں تھیں، ان پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ اگر واجب ہے تو کس طریقہ سے نکالی جائے گی؟
جواب
زرضمانت پر حسب ضابطہ شرعیہ زکوۃ گذشتہ زمانہ وصول سے قبل کی بھی لازم ہوگی۔ تنخواہ جمع شدہ پر گذشتہ کی زکوۃ لازم نہیں، وہ تو ایسی رقم ہے کہ گویا اب وصول ہونے پر ملک میں آئی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔