قبرستان کو عید گاہ میں شامل کرنا
سوال
- موقوفہ قبرستان کو اگر عید گاہ میں شامل کر لیا جائے، تو ایسا کر سکتے ہیں یا نہیں جب کہ اس کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے؟
جواب
اگر دفن کے لئے دوسرا قبرستان موجود ہے، جو قبرستان عیدگاہ کے متصل ہے وہاں دفن کا سلسلہ بند کر کے اس کو عید گاہ میں شامل کرنے کے لئے وہاں کے لوگ متفق ہوں اور اس میں کوئی فتنہ نہ ہو تو عید گاہ میں شامل کر لینا درست ہے، قبریں جب اتنی پرانی ہو جائیں، کہ ان میں میت موجود نہ رہے بلکہ مٹی بن جائے تو حکم بدل جاتا ہے، ایسی صورت میں قبروں کو ہموار کر کے وہاں نماز پڑھنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔