قبرستان میں عید گاہ بنانا
سوال
یہاں پر ایک قبرستان ہے، قبرستان جاری ہے، قبرستان کی زمین بہت بڑی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایک حصہ میں عید گاہ بنائی جائے، عید گاہ کے لئے وہ حصہ مختص کیا گیا ہے، جہاں پر ان قبروں کے آثار بہت کم ہیں، کیا اس قبرستان میں عید گاہ بنانا جائز ہے؟
جواب
جو زمین قبرستان کے لئے وقف کی گئی ہو، اس میں عید گاہ بنانے کی اجازت نہیں، خاص کر جب کہ وہ جاری ہو اور وہاں مردے دفن ہوتے ہیں، اس لئے عید گاہ دوسری جگہ بنائی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔