تبلیغی نصاب مسجد کے مائک پر پڑھنا
سوال
مسجد میں اذان اور کسی عالم کی تقریر کے لئے لاؤڈ اسپیکر لگایا گیا، اب اگر اس پر قرآن کریم، نعت یا نظم یا تبلیغی نصاب یا کوئی تعلیمی کتاب پڑھی جائے تو جائز ہے یا نہیں جبکہ اس وقت کچھ لوگ نماز بھی پڑھتے رہتے ہیں؟
جواب
تبلیغی نصاب ان لوگوں کو سنانا مقصود ہوتا ہے، جو وہاں موجود ہوں، بغیر لاؤڈ اسپیکر کے آواز ان کو پہنچ جاتی ہے، پھر کیوں لاؤڈ اسپیکر پر ان کو سنایا جاتا ہے، اس لئے اس مقصد کیلئے لاؤڈ اسپیکر استعمال نہ کریں، خاص کر جبکہ نمازیوں کو اس سے پریشانی ہوتی ہے، زور زور سے نعت بھی لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔