الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے سامنے باجہ وغیرہ

سوال

مسجدوں کے سامنے خواہ جماعت کا وقت ہو یا جماعت ہو رہی ہو باجہ، ڈھول، تاشه، انگریزی باجہ، شہنائی وغیرہ کے بجانے سے مسجد کی بے حرمتی ہوتی ہے یا نہیں اور باجہ بجانے والوں کو روکنا چاہئے یا نہیں، جب کہ وہ شارع عام راستے سے باجہ بجاتے چلے جارہے ہوں، شادی و جلوس وغیرہ میں بعض وقت روکنے سے باجہ والوں کو فساد کا خوف بھی ہوتا ہے۔

جواب

شاہراہ عام پر ہر شخص کو گزرنے کا حق حاصل ہے، لیکن ایسی حرکت کرنا جس سے آس پاس والوں یا اہل مسجد کو خصوصاً اوقات صلوۃ میں اذیت پہنچے منع ہے حسن تدبیر سے اگر فہمائش کر دی جائے یا کسی ذی اثر آدمی کے ذریعہ کہلوا دیا جائے تو بہتر ہے۔ ورنہ فتنہ وفساد سے اجتناب کرنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو