مسجد میں افطاری اور سحری
سوال
مسجد میں روزہ افطار کرنا ایسے ہی سحری کھانا کیسا ہے اگر مکان پر افطار کرتا ہے تو جماعت فوت ہو جاتی ہے لہذا کیا کرے؟
جواب
بہتر یہ ہے کہ ایسی صورت میں اعتکاف کی نیت کرلے مسجد میں افطار کرنا یا سحری کھانا درست ہے، لیکن جہاں تک ممکن ہو مسجد کو ملوث نہ کیا جائے، یا جو جگہ قریب مسجد ہو وہاں کھایا پیا جاوے، تو بہتر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔