واقف کو شرائط وقف میں تغیر وتبدل کا اختیار
سوال
واقف وقف کرنے کے بعد موقوفہ چیز میں شرائط کا اضافہ کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
واقف نے وقف کرتے وقت اگر شروط میں اضافہ کا اختیار باقی رکھا ہے تو خیار حاصل ہوگا ورنہ نہیں: وفي الاسعاف لا يجوز له ان يفعل الا ماشرط وقت العقد اهـ وفيه لو شرط في وقفه ان يزيد في وظيفة من يرى زيادته او ينقص من وظيفة من يرى نقصانه او يدخل معهم من يرى ادخاله او يخرج من يرى اخراجه جاز ثم اذا فعل ذلك ليس له ان يغيره لان شرطه وقع على فعل يراه فاذا ارآه وامضاه فقد انتهى ماراه.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔