قربانی کس پر واجب ہے؟ کیا قیمت کا صدقہ کرنا کافی ہے
سوال
قربانی کس پر واجب ہے؟ کیا یہ ممکن ہے کہ قربانی کے جانور کی قیمت کسی غریب کو دیدی جائے یا قربانی کرنی ضروری ہے؟
جواب
جس کی ملک میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اتنی قیمت کی کوئی اور چیز حاجت اصلیہ سے زائد ہو، اس پر قربانی واجب ہے، قربانی کے ایام میں قربانی واجب ہے، قیمت دینا کافی نہیں کہ اگر کسی عارض کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکا اور دن گزر گئے تو پھر قیمت کا صدقہ کرنا ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔