امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کو مرجیہ کہنے والا
سوال
حضرت امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ کے مقلدین مرجیہ ہیں، ایسا کہنے والا، لکھنے والا علمائے حق کے نزدیک پیر یا ولی، قطب یا غوث کہلانے کا حقدار ہے؟
جواب
اس کے متعلق پوری عبارت مع حوالہ نقل کریں، اگر حضرت سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی غنیۃ الطالبین کے متعلق یہ سوال ہے تو اس کی توضیح شیخ عبدالحق محدث دہلوی اور مولانا عبدالحی لکھنوی نے کی ہے اس کو دیکھیں اشکال رفع ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔