اصحاب صفہ کون تھے؟
سوال
اصحاب صفہ کون تھے اور اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب
اصحاب صفہ فقراء صحابہ کی ایک جماعت تھی، جن کا گھر اور اہل و عیال کچھ نہیں تھا، یہ کچھ کاروبار اور تجارت وغیرہ بھی نہیں کرتے تھے محض توکل پر ان کا گزارہ تھا۔ مسجد مدینہ میں ایک جگہ سایہ دار تھی وہاں یہ حضرات رہتے تھے، ان کی تعداد اکثر ستر ہوتی تھی، کبھی کچھ کم زیادہ بھی ہو جاتی تھی۔ کذا فی مجمع البحار، ص ۲۵۲ ر ج ۲/۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔