قیلولہ اور کھانے کا معمول
سوال
دن کے کھانے کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قیولہ کا کیا معمول تھا؟ کھانے کے کتنی دیر بعد اور کتنی دیر قیلولہ فرمایا کرتے تھے؟
جواب
اس دور میں نہ کھانے کا آج کل کی طرح طول طویل قصہ تھا اور نہ تکلف تھا بلکہ بکثرت کھانے کی شان یہ ہوتی تھی کہ کھجور کھائی پانی پی لیا، روٹی گوشت کی نوبت بہت کم آتی تھی، نہ گھنٹے اور منٹ کی تعیین وپابندی تھی، کبھی سویرے کھانے کا موقع مل گیا، کبھی دیر میں کبھی بالکل ہی کھانا غائب ہو گیا، صبح کو کھایا تو شام کو نہیں، شام کو مل گیا تو صبح کو نہیں، دو وقت مسلسل کم ہی نوبت آئی ہو گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔