آنحضرت ﷺ کا گدھے پر سواری فرمانا
سوال
حضور اکرم ﷺ کو دائی حلیمہ سعدیہ دودھ پلانے کے لئے گدھے پر لے گئیں تھیں، یا اونٹنی پر یا خچر پر؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ گدھے پر لے گئیں تھیں، آپ پوری حقیقت پر روشنی ڈال دیں کہ کونسی سواری پر لے گئیں، مع کتاب کے حوالہ کے۔ کبھی آپ ﷺ نے گدھے پر سواری کی ہے یا نہیں؟ اگر آپ ﷺ نے گدھے پر سواری کی ہے تو کون سے موقعہ پر کی ہے؟
جواب
عرب میں گدھے پر سوار ہونا کوئی عیب نہیں تھا، اونچی حیثیت کے حضرات بھی سوار ہوتے تھے، جامعہ ازہر کے شیخ کی تنخواہ کے ساتھ ان کے گدھے کی بھی تنخواہ دی جاتی تھی، جس پر سوار ہو کر مکان سے تشریف لاتے تھے، حلیمہ سعدیہ بھی گدھے پر سوار ہو کر اپنے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر گئی تھیں، سیرت پاک کی کتابوں میں اس کی تصریح موجود ہے قالت (حليمة)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔