الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک ۹۰ سال ہے

سوال

خلاصۃ الانبیاء ترجمه قصص الانبياء مؤلف مولوی غلام نبی صاحب نے حضور اکرم ﷺکی عمر مبارک نوے برس بتائی ہے جس میں سے ۶۳ سال مکی مدنی زندگی اور ۲۷ سال معراج کی زندگی بتائی ہے، جبکہ دیگر فقہ وحدیث کی کتابوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ معراج حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک رات میں ہوئی، پھر معراج میں ۲۷؎ برس گزرنے سے کیا مراد ہے؟

جواب

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف ۹۰ برس بتانا غلط ہے، معراج کی عمر ۲۷ / برس نہیں ہے، وہ تو بہت جلد ایک ہی شب کے کچھ حصہ میں ہوئی تھی کہ اس میں ۲۷ / برس صرف نہیں ہوئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو