بیوی کا شوہر کو طلاق دینا
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی بعد صحبت میاں بیوی میں کسی بات پر ناراضگی ہوگئی، بیوی نے اپنے خاوند کو جواب دیا کہ اگر تو اب آئندہ مجھ سے صحبت کرے گا، حرام کاری کرے گا یعنی تیرا آئندہ صحبت کرنا حرام کاری ہوگا۔ جواب بحوالہ کتب تحریر فرماویں۔
جواب
عورت کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، طلاق دینے کا حق مرد کو ہے: ومحله المنكوحة واهله زوج عاقل بالغ مستيقظ ا هـ در مختار ص ۶۴۵ ج ۲.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔