وضو کے پانی کو کپڑوں سے پوچھنا
سوال
وضو کے بعد پانی کا خشک کرنا، بلکہ اسی طرح مسجد میں داخل ہونا، وضو کے پانی کا داڑھی اور ہاتھ وغیرہ سے ٹپکتے رہنا یہاں تک کہ دوران نماز چند رکعات میں اعضاء سے وضو کا پانی ٹپکتا رہتا ہے۔ یہ کیسا ہے؟
جواب
وضو کے بعد اعضاء کو پونچھنا بھی حدیث شریف سے ثابت ہے نہ پونچھنا بھی ثابت ہے البتہ اس کا خیال چاہئے کہ قطرات سے دوسروں کو اذیت نہ ہو، اگر چہ قطرات نجس نہیں کیونکہ ہر ایک کی طبیعت یکساں نہیں ہوتی جس چیز کو قطرات لگیں گے وہ چیز بھی نجس نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔