وضو على الوضو کو نور علی نور کب کہا جائے گا؟
سوال
باوضو اذان دی پھر وضو کرنے سے وضو پر وضو کرنے کی فضیلت حاصل ہوگی یا نہیں؟ کیونکہ دورکعت نماز پڑھنے کے بعد وضو کرنے سے فضیلت حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح بغیر نماز پڑھے اذان کے بعد دوبارہ وضو کرنے سے فضیلت و ثواب حاصل ہوگا یا نہیں؟
جواب
پہلی مرتبہ وضو کرنے کے بعد دوبارہ وضو کرنے سے نور علی نور کا ثواب تو حاصل ہوتا ہے بشرطیکہ ایک وضو سے ایسی عبادت ادا کر لی جائے جس کیلئے وضو شرط ہے اور بغیر وضو ادا نہیں ہوتی ہے۔ جیسے نماز پڑھنا سجدہ تلاوت کرنا، قرآن شریف ہاتھ میں لے کر پڑھنا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔