الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا نا پاک زمین خشک ہونے سے پاک ہو جاتی ہے

سوال

ایک ایسی زمین پر جو چونے سے بنائی گئی ہو اور بچے اس پر پیشاب پاخانہ کر دیتے ہیں اور اسے صاف بھی کر دیا جاتا ہے، لیکن پاک نہیں کیا جاتا، کیا ایسی زمین سوکھ جانے کے بعد پاک ہو جاتی ہے؟ اور اگر اس پر شہد گر جائے تو وہ شہد پاک ہوگا یا ناپاک ہو جائے گا۔

جواب

جو زمین پختہ ہو چونے سے بنائی گئی ہو، اس پر بچہ نے پیشاب کر دیا ہو وہ ناپاک ہوگئی، پھر جب اس کو صاف کر دیا گیا اور وہ خشک ہوگئی، پیشاب پاخانہ کا اس پر اثر موجود نہیں رہا تو وہ پاک ہوگئی، اس پر نماز پڑھنا درست ہے، اس پر جو شہد گر گیا اور اس میں کوئی اثر نجاست کا ظاہر نہیں ہوا تو وہ بھی پاک ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو