شراب والی بوتل کا دھونے کے بعد استعمال
سوال
ہمارے شہر سری نگر میں ایک صاحب جو نہایت دیندار ہیں، عرق کشید کرتے ہیں، جو بہت سی ادویات میں کام آتا ہے، عرق دار چینی، عرق گلاب وغیرہ وغیرہ لیکن اس عرق کو وہ ایسی بوتلوں میں رکھ دیتے ہیں جن میں اکثر باہر سے شراب بھر کر آتی ہے، ان بوتلوں کو خرید کر صاف دھودھا کر اور اُبال لینے کے بعد اس میں عرق رکھتے ہیں، چونکہ ان کے ڈھکن مضبوط ہوتے ہیں، جن میں عرق کے خراب ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا، ان صاحب کا کہنا ہے کہ چونکہ شیشہ شراب کو سرایت یا جذب نہیں کرتا، اس لئے دھونے کے بعد یہ بوتلیں پاک ہو جاتی ہیں، لہذا دریافت طلب یہ امر…
جواب
بوتل دھونے اور اُبال دینے کے بعد بالکل پاک ہو جاتی ہے اس میں عرق گلاب رکھنا درست ہے اور عرق ناپاک نہیں ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔