الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کتے کی قے اور پائخانہ سے مسجد کو پاک کرنا ضروری ہے

سوال

زید نے جبکہ وہ مسجد میں نماز کے لئے داخل ہوا تو اندرونی حصہ میں ایک سمت کتے کا پا خانہ دیکھا اور دوسری طرف اس کی قے مشاہدہ کی، تو مسجد کی صفائی اور مشکوک صفوں کی پاکی کا کیا طریقہ ہو گا؟ کیا محض قے کو اس کے مقام سے دور کر دینا کافی ہوگا، یا شک وشبہ کے ماتحت تمام مسجد اور سب صفوں کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے؟ اور کتنی مرتبہ دھونا درست ہو گا؟

جواب

جس جگہ مسجد یا صف پر کتے کا پاخانہ یا قے موجود ہو اس کو صاف اور پاک کر دینا ضروری ہے، تب اس جگہ نماز پڑھی جائے، تمام مسجد اور تمام صف پاک کرنا ضروری نہیں، شک کو ختم کر دیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو