حالت حیض میں جماع
سوال
اگر مرد نے حالت حیض میں عورت سے جماع کیا جبکہ مرد کو حیض کا علم نہیں، عورت کو علم ہے تو گناہ کس پر ہے، نیز اگر عورت حالت حیض میں غلبہ شہوت کی وجہ سے مرد کو جماع پر مجبور کرے جبکہ مرد کو حالت حیض کا علم ہو تو کیسا ہے؟
جواب
اگر حالت حیض میں مرد نے عدم علم کی بناء پر جماع کیا اور عورت کو معلوم ہو تو عورت گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوگی۔ نیز اگر عورت حالت حیض میں بوجہ غلبہ شہوت کے مرد کو وطی پر مجبور کرے تو مرد کو وطی کرنا ایسی حالت میں بالکل درست نہیں ہے۔ ووطأها في الفرج عالما بالحرمة عامدا مختارا كبيرة لا جاهلا ولا ناسيا ولا مكرها كذا في البحر الرائق ص ۱\۱۸۹
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔