حیض کا نا وقت آنا!
سوال
اگر کسی خاتون کو ایام حیض اس طرح شروع ہو کہ اول خون کے چند قطرات نمودار ہوں اور پھر اسکے بعد دس دن تک خون بالکل نظر نہ آئے لیکن دس دن کے بعد پھر حیض کی برآمد کثرت سے شروع ہو اور یہ سلسلہ تقریباً پانچ چھ دن تک جاری رہے تو ایام حیض پاکی اور نما و غیرہ کے لئے کب سے شمار کئے جائیں گے، مثلاً اگر ۲۱/جولائی سے قطرات حیض برائے نام نمودار ہوں اور پھر ۳۱ / جولائی سے سیلان بکثرت ہو اور ۱۴ اگست تک جاری رہے تو ایام حیض کس تاریخ سے کس تاریخ تک شمار کئے جائیں گے۔
جواب
جب اول قطرات نمودار ہوئے پھر دس دن تک کوئی اثر معلوم نہیں ہوا تو یہ چند قطرات حیض میں شمار نہیں ہونگے بلکہ یہ دس روز مسلسل پاکی کے شمار ہونگے اسکے بعد جب بکثرت سیلان ہوا اور مسلسل پانچ روز تک رہا تو ان پانچ دن کو ایام حیض میں شمار کرینگے صورت مسئولہ میں ۲۱ جولائی سے ۳۰ جولائی تک حیض نہیں ۳۱ جولائی سے ۴\اگست تک ایام حیض ہونگے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔