الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ماء مستعمل کا حکم

سوال

(۱) وضو کا مستعمل پانی جو نالی میں گرتا ہے وہ پاک ہے یا نا پاک؟ اگر وضو کرتے وقت جلدی میں ٹوپی نالی میں گر گئی اور بغیر دھوئے ہوئے پہن کر نماز پڑھ لی تو اس کی نماز صحیح ہوئی یا نہیں؟ (۲) ایسے ہی غسل خانہ میں کوئی نجاست نظر نہیں آتی، ایک شخص نے دیوار پر کپڑے رکھے وہ ہوا سے غسل خانہ میں گر گئے اور اس نے بلا دھوئے نماز پڑھ لی تو اس کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

جواب

(۱) ماء مستعمل مفتی بہ قول پر پاک ہے۔ اگر وضو کی نالی میں کوئی نجاست نہیں تھی تو ایسی ٹوپی اوڑھ کر نماز پڑھنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی (۲) ان کپڑوں کا حکم بھی یہی ہے، تاہم ایسی ٹوپی اور ایسے کپڑوں کا دھو لینا احوط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو