الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پیرومرید کا مسجد کے قریب بیت الخلاء بنانا

سوال

مسجد کی کچھ اینٹیں برآمدہ مسجد میں لگی ہوئی تھیں مریدین نے برائے شیخ مذکور وہ اینٹیں اٹھا کر اندرون مسجد یعنی صحن کے سامنے بیت الخلاء بنایا۔ اگر انصاف پسند لوگوں نے روک ٹوک کی تو مریدین اور پیر صاحب نے التفات نہ کیا۔

جواب

شیخ مذکور کے لئے مناسب یہ تھا کہ متولی اور نمازیوں کے مشورہ سے تصرف کرتے تا کہ کسی کو اعتراض کی گنجائش نہ ہوتی۔ نمازیوں کی ضرورت کے لئے اگر مسجد کے قریب بیت الخلاء بنایا جائے تو شرعاً گنجائش ہے مگر اس کا لحاظ چاہئے کہ بد بو مسجد میں نہ آئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو