طہارت ونماز میں وہم کا علاج
سوال
گزارش یہ ہے کہ احقر کو شک اور وہم کا مرض ہے غسل وغیرہ یا دوسری پاکی میں تسلی نہیں ہوتی انتہاء یہ کہ پانی ڈالتا ہوں لیکن پھر بھی وہم باقی رہتا ہے وضو ہے یا کسی قسم کی طہارت ہے؟ حتی کہ نماز میں بھی دعا نہیں پڑھتا ہوں اور مکرر پڑھتا ہوں بار بار یہی وسوسہ لگا رہتا ہے، وضو کریں، یا نماز پڑھیں اور اعادہ کرتا رہتا ہوں، لہٰذا آپ کی خدمت میں عریضہ تحریر ہے، تا کہ جناب مجھے کوئی وظیفہ یا تعویذ بتائیے تو میری یہ حالت بدل جائے۔
جواب
محترمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ ” لا حول ولاقوة الا بالله العلى العظيم کثرت سے پڑھا کریں اور کچھ مدت کسی بزرگ کی خدمت میں جا کر رہیں حق تعالیٰ آپ کو اس پریشانی سے نجات دے۔ آمین
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔