الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

علاج وسوسه

سوال

قریب تین ماہ ہوئے ہیں میرے دل و دماغ میں ایک شبہ پڑ گیا ہے۔ مجھے ہر وقت یہ خیالات پریشان کرتے رہتے ہیں کہ حضور ﷺ نبی تھے یا نہیں؟ قرآن پاک آسمانی کتاب ہے یا نہیں؟ اسلام سچا مذہب ہے یا نہیں؟ ان خیالات کی وجہ سے مجھے بڑی بے چینی رہتی ہے اور کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔ میں اس سوال کو سلجھانے کی ہر چند کوشش کرتا رہتا ہوں مگر میرے دل و دماغ سے یہ خیال جاتا ہی نہیں ہے۔ اگر قرآن پاک پڑھوں تو یہ خیال آتا ہے کہ یہ سب یوں ہی تو نہیں ہے اور اگر حدیث شریف پڑھوں تو بھی یہی خیال آتا ہے۔ اب بتائیں کہ میں کیا کروں؟

جواب

آپ رات کو عشاء کے بعد تازہ غسل کر کے دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھیں۔ درود شریف ۵۰۰ دفعہ، پھر اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ ۵۰۰ دفعہ پڑھ کر خدائے پاک کے سامنے دعاء کریں یا اللہ میرے ہر گناہ کو معاف کر اور اپنی ذات پر اور اپنے رسول پاک ﷺ پر اور اپنے قرآن پاک پر یقین نصیب فرما جیسا کہ یقین کا حق ہے اور میرے گناہوں کی نحوست سے اس دولت کو ضائع…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو