مرتکب کبائر پیر سے بیعت
سوال
زید تصویر کشی اور تصویروں کی زینت سے اپنے مکانوں کو زیبائش دیتا ہے اور اس کو جائز خیال کرتا ہے اور مرید کرنے میں کسی مذہب وملت کی قید نہ رکھتا ہو۔ مسلم، ہندو، عیسائی، پارسی کو بلا دعوت اسلام پیش کئے اور بلا توبہ کرائے مرید کرتا ہو اور اس طریق کار کو جائز سمجھتا ہو اور طوائفوں کا گانا سنتا ہو اور ریڈیو پر غزلیں اور گانا بھی سنتا ہو اور نماز باجماعت کا پابند نہ ہو عین نماز جماعت کے وقت سنیما حال میں تماشہ اور ناچ رنگ دیکھتا ہو اور مریدینوں اور دوستوں کی عورتوں کا حلیہ اور خط و خال اور زلفوں کا حال اپنے اخبار میں…
جواب
طوائف کا گانا سننا اور ناچ دیکھنا بھی شرعاً حرام ہے۔ جماعت کی پابندی واجب ہے اس کا تارک فاسق ہے۔ عورتوں کا حلیہ اخبار میں شائع کرنا بھی منع ہے اہل حق علماء کو بُرا کہنا سخت گناہ ہے۔ سجدہ تعظیمی مقابر وغیرہ کو کرنا اور دوسروں سے کرانا حرام ہے اور صورت شرک ہے اسی طرح دیگر افعال جو سوال میں مذکور ہیں خلاف شرع اور نا جائز ہیں۔ ایسا شخص ہرگز اس قابل نہیں کہ اس سے بیعت کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔