روحانیت کا حاصل
سوال
روحانیت اور حرام کاری ایک جگہ جمع ہو سکتی ہے یا نہیں، اگر جمع ہو سکتی ہے تو کیسے؟
جواب
روحانیت سے غالبا یہ مراد ہے کہ اپنے نفس کا تزکیہ کر لیا جاوے، اور جسم کی خواہشات پر روح کو غلبہ حاصل ہو جاوے، ایسی حالت میں آدمی حرام کاری سے بہت بچتا ہے، مگر معصوم پھر بھی نہیں ہو جاتا، البتہ اگر کسی وقت ناجائز کام اس سے ہو جاوے تو وہ شرمندہ اور بے قرار ہوتا ہے، روتا ہے، خدا سے توبہ کرتا ہے، بغیر سچی توبہ کئے اس کو چین نہیں آتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔