الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بے نمازی کا شکار اور اس کے ساتھ اختلاط

سوال

بے نمازی کا شکار کیا ہوا کھانا یا اس کے ساتھ کھانا پینا کیسا ہے؟

جواب

اگر شریعت کے موافق شکار کیا ہے تو وہ حلال ہے، اور اس کے ساتھ کھانا پینا اور دوستی و محبت کے تعلقات رکھنا اس نیت سے کہ اس کی اصلاح ہو جائے، اور اس کو نصیحت کرتے رہنا اور نماز کے فضائل نیز اس کے ترک کے عذاب کو بتاتے اور سمجھاتے رہنا بہتر ہے، اگر اس کی اصلاح کی توقع نہ ہو یا اپنے اوپر اس کا برا اثر پڑتا ہو تو تعلق نہ رکھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو