الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسافر ومریض پر فدیہ صوم وصلوٰة

سوال

اگر مریض بسبب مرض روزہ نہ رکھ سکے، اور صحبت کی قطعا نوبت نہیں آئی، تو ایسی صورت میں اس پر صدقہ واجب ہوگا، یا نہیں باوجود یکہ صدقہ کے لئے صحت ضروری ہے تاکہ انہیں ایام کے اعتبار سے صدقہ کی وصیت کر جائے۔

جواب

اگر ایسا مریض تھا کہ روزہ نہیں رکھ سکتا تھا اور مرض ہی میں انتقال ہو گیا، روزہ رکھنے کے قابل صحت میسر نہیں ہوئی تو اس کے ذمہ فدیہ کی وصیت لازم نہیں، نہ ورثہ کو فدیہ صوم دینا واجب ہے۔ وكذا حكم الصوم في شهر رمضان ان افطر فيه المسافر والمريض وماتا،قبل الاقامة والصحة لعدم ادراكهما عدة من ايام أُخر فلا يلزمهما الايصاء به لانهما عذرا في الاداء فلان يعذرا في القضاء اولى. زيلعي.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو