کفارہ صوم میں ایک مسکین کو دو ماہ کھلانا
سوال
میرے ذمہ قصداً روزہ توڑنے کی وجہ سے دو ماہ کا کفارہ لازم ہے، اب مجھ میں غلام کے آزاد کرنے کی اور مسلسل دو ماہ روزہ رکھنے کی دشواری ہے، اگر میں ساٹھ مسکینوں کی جگہ ایک طالب علم یا غریب کو دو ماہ مسلسل کھلا دوں دونوں وقت کا کھانا ایک طالب علم یا غریب کو مقرر کر دوں تو یہ میرا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب
ایک طالب علم کو مقرر کر دیں، کہ وہ روزانہ دونوں وقت آپ کے مکان پر آکر کھانا کھالیا کرے، جتنی مقدار وہ کھائے اور سیر ہو جایا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ اس طرح بھی کفارہ ادا ہو جاۓ گا : ولو اطعم فقيرا ستين يوماً اجزأه لانه بتجددا لحاجة بكل يوم يصير بمنزلة فقير آخر والشرط اذا اباح الطعام ان يشبعهم اهـ (مراقی الفلاح) جب ساٹھ دن پورے ہو جائیں گے کفارہ ادا ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔