کفارہ صوم ادا ہونے کی آسان صورت
سوال
اگر دینی مدرسہ کے مقیم طلباء روزہ کے کفارہ کا کھانا نہیں کھا سکتے ہیں، دیگر مسکین کون ہے، اور پیشہ ور فقیر کون؟ نیز وقت مساکین مستحق ہیں تو ان میں تمیز دشوار ہوگی واحد میں جس کا اجتماع دشوار ہوگا، ساٹھ کا دشوار تر، اس دشواری میں اور اضافہ ہو جائے گا، اگر دونوں وقت کے کھانے کی شرط ہے کہ مساکین وہی ہیں جو صبح کو کھا چکے ہیں، اس حالت میں آسان صورت کیا ہے روزہ کے کفارہ ادا ہونے کی؟
جواب
مدرسہ میں ایسے ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کھلانا دشوار نہیں، اس سے بھی زیادہ سہل صورت یہ ہے کہ ایک مسکین کو تجویز کر لیا جائے اس کو دونوں وقت بلا کر کھلا دیا جائے جب ساٹھ دن (ایک سو بیس وقت) مسلسل کھالے گا تو کفارہ ادا ہوجائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔