الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

روزہ میں انجکشن

سوال

زید کورمضان شریف میں انجکشن کی ضرورت ہے بوجہ بیماری بخار ہو یا پھوڑا یا اور کوئی صورت ہو تو انجکشن لگوایا جاسکتا ہے، انہیں؟ اور کوئی صورت جواز کی ہے یا نہیں اگر ہے تو پھر حدیث الفطر مما دخل وليس مما خرج» (شرح وقایہ جلد اول ص: ۱۹۷) سے تعارض ہوگا کہ نہیں۔

جواب

انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا الفطر مما دخل وليس مما خرج اول تو کلیہ نہیں بلکہ خاص موقعہ کے متعلق ہے، كما يظهر بادنی تأمل دوسرے حصر کے لئے نہیں، تیسرے جو منفذ سے داخل ہو وہ مفطر صوم ہے، والمفطر انما هو الداخل من المنافذ اهـ شامی ص : ۱۳۴، ج: ۲، چوتھے مطلقاً داخل بھی مفطر صوم نہیں بلکہ جوف معدہ میں جو داخل ہو وہ مفطر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو