لوبان سونگھنے سے روزہ کا حکم
سوال
بہشتی زیور کے تیسرے حصہ میں لکھا ہے کہ روزہ کی حالت میں لوبان وغیرہ کی دھونی سلگا کر سونگھنے سے روزہ جاتا رہے گا، کیا یہ حکم لوبان ہی کے لئے ہے، یا اگر بتی وغیرہ ہر دھوئیں کے لئے ہے بعض حضرات روزہ میں اگر بتی جلا کر سونگھتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ تو خوشبودار چیز ہے، اور خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں جاتا یہ صحیح ہے یا غلط؟
جواب
اگر لوبان وغیرہ غرض جو بھی دھواں خوشبو کے لئے سونگھ کر حلق یا دماغ میں پہنچایا جائے اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا۔ محض خوشبو (عطر) سونگھنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ کذا فی الطحطاوي
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔