روزہ میں اگر بتی اور عطر سونگھنا
سوال
صائم رمضان یا غیر رمضان ہے بحالتِ روزہ اگر بتی یا لوبان کا دھواں سونگھے یا سینٹ تو روزہ ٹوٹتا ہے، یا نہیں؟
جواب
سینٹ یا کسی بھی عطر کے سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگر بتی یا لوبان کا دھواں بالقصد حلق کے راستے سے اندر پہنچانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے: صَرَّحَ به الشامی وغیرہ فی رد المحتار وغيره من كتب الفقه لو ادخل حلقه الدخان افطر اى دخان كان اهـ (درمختار)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔