روزہ کی حالت میں تمباکو سے تیار شدہ منجن کا استعمال
سوال
زید روزہ کی حالت میں ایک قسم کا منجن جو تمباکو اور پرانے گڑ سے تیار کیا جاتا ہے، استعمال کرتا ہے جس کی اسے عادت پڑی ہوئی ہے اس کے استعمال سے اس کو تسکین بھی ہوتی ہے، اس منجن میں نشہ بقدر تمباکو ہے، کیا ایسے منجن کا روزہ کی حالت میں استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
اس سے پورا پرہیز کرے اکثر اس کا کچھ حصہ حلق کے اندر پہنچ جاتا ہے، نشہ کا ہونا مستقل وجہ منع ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔