دعاء زور سے مانگنا
سوال
امام کو دعا آہستہ مانگنا أفضل ہے، با آواز بلند دعا نماز کا جز ہے یا نہیں؟
جواب
دعا آہستہ مانگنا أفضل ہے، اگر دعا کی تعلیم مقصود ہو تو بلند آواز سے بھی مضائقہ نہیں، مگر اس بلند آواز سے دوسرے نمازیوں کی نماز میں خلل نہ ہو، نماز سلام پر ختم ہو جاتی ہے اس کے بعد دعا نماز کا جز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔