تشہد کے بعد کی دعاء
سوال
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں کونسی دعائیں پڑھتے تھے؟ اور بعد نماز کونسی؟ کیا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے (اَللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ وَإِلَيْكَ يَرْجِعُ السَّلامُ حَيْنَا رَبَّنَا بِالسَّلَام وَاَدْخِلْنَا دَارِ السَّلَامِ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ يَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام دعا مانگی ہے، مشکوۃ شریف میں اتنی بھی کوئی دعا نہیں مل رہی ہے بلکہ مختصر شک اس وجہ سے پیدا ہوا ہے، کہ یہ دعاء ایک دیوبندی فارغ التحصیل طالب علم نے اپنے کتابچہ میں درج فرمائی ہے، ملاحظہ ہو :…
جواب
حالت تشہد میں سلام سے پہلے ” اَللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي الخ اور اللَّهُمَّ إِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ الخ “وغیرہ منقول ہیں، مشکوۃ شریف میں باب الدعاء فی التشهد ملاحظہ کریں نیز باب الذكر بعد الصلواۃ میں منقول ہے “اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَ الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام، اور دعائیں بھی منقول ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔