الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بعد فجر سورہ یسین شریف کا اہتمام

سوال

ہمارے یہاں صبح بعد نماز فجر پابندی سے اسی جگہ سورہ یسین ایک شخص پڑھتا ہے اور سب سنتے ہیں، تو عالیجناب فرمائیے یہ عمل ٹھیک ہے کہ نہیں، بلا ناغہ ہونا چاہئے؟

جواب

سوره یسین شریف کے فضائل حدیث پاک میں وارد ہیں، ایک مرتبہ پڑھنے سے دس قرآن پاک کا ثواب ملتا ہے، پریشانی اور مصائب کا دفعیہ بھی اس سے ہوتا ہے، وغیرہ وغیرہ لہٰذا اگر کوئی شخص پڑھے اور دوسرے لوگ سنیں تب بھی مضائقہ نہیں، لیکن اگر کوئی شخص شریک نہ ہو تو اس کو زبان سے برا کہنا یا دل سے برا سمجھنا درست نہیں کہ اس سے التزام اور اصرار کی شان پیدا ہوتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو