إِنَّ اللَّهَ وَ مَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ کو دعاء کے اخیر میں پڑھنا
سوال
فی زماننا بعد صلواة العصر وبعد الفجر “ دعائے معمولہ پڑھنے کے بعد لفظ الفاتحہ کہہ کر اس آیت مبارکہ ”إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ الخ“ کو پڑھا جاتا ہے، بعدۂ جميع مقتدی و پیش امام درود شریف پڑھ کر دعا ختم کرتے ہیں۔ (۱) زمانہ سلف میں اس امر مذکور الصدر کا وجود دیا ائمہ کا عمل کسی کتب فقہ سے پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے یا نہیں؟ (۲) آیت مبارکہ کی تلاوت و جوب درود شریف پر دلالت کرتی ہے یا نہیں؟ (۳)
جواب
(۱) میں نے قرون مشہود لہا بالخیر یا ائمہ مجتہدین کے وقت میں اس مخصوص دعاء کا ثبوت کتب فقہ میں نہیں دیکھا (۲) اس آیت کی وجہ سے عمر بھر میں ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا فرض ہے۔ ” وقوله ياايها الذين آمنوا صلوا عليه قد تضمن الامر بالصلواة على النبي صلى الله عليه وسلم وظاهره يقتضى الوجوب وهو فرض عندنا الخ احکام، ج۳ ص ۴۵۶ - باقی دیگر حالات کے اعتبار سے واجب، سنت مستحب مکروہ، حرام کے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔