نماز کے ختم پر اللہم انت السلام کی دعا کہاں تک ہے
سوال
نماز کی چھوٹی کتابوں میں بعد فرائض پڑھنے کے جو دعا ہے اللهم انت السلام ومنك السلام واليك يرجع السلام حينا ربنا بالسلام وأدخلنا دار السلام تباركت وتعاليت يا ذالجلال والاكرام “ اس کو نمازی سنت ہی سمجھ کر پڑھتے ہیں، مگر ایک عالم صاحب نے بتایا کہ سنت صرف اتنی دعا ہے اللهم انت السلام ومنك السلام تبارکت یا ذالجلال والاکرام ان کی بات صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
جو الفاظ حدیث شریف میں نہیں ان کو اس طرح پڑھنا جس سے لوگ یہ سمجھیں کہ یہ بھی حدیث شریف کے الفاظ ہیں مغالطہ کا موجب ہے، اس لئے اس سے پرہیز چاہئے عالم صاحب نے جو بتایا وہ صحیح ہے، جہاں مغالطہ نہ ہو وہاں مضائقہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔