فجر کے بعد یسین شریف کا ختم
سوال
ایک امام صاحب روزانہ بعد نماز فجر کے سلام کے بعد بغیر مناجات زبردستی مقتدیوں کو سورہ یسین پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ اس سے ختم قرآن شریف کا ثواب ملتا ہے، کیوں ذرا سے وقت کے لئے آپ اس سے محروم ہوں اس کے بعد دعا کرتے ہیں (مناجات کرتے ہیں) کیا امام صاحب کا یہ عمل از روئے شرع صحیح ہے، یا نا جائز ہے احکام شرعی بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرمائیں کرم ہو گا؟
جواب
ایک مرتبہ سورہ یسین شریف پڑھنے سے دس قرآن کا ثواب ملتا ہے، حدیث شریف میں موجود ہے، اس سے مشکلات میں آسانی ہوتی ہے، اپنے زیر تربیت لوگوں کو زور دیکر بھی عمل کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن سب کو مجبور نہ کیا جائے، جس کا دل چاہے دعا کے بعد چلا جائے، یا تسبیح، نوافل، تلاوت وغیرہ میں مشغول ہو جائے جس کا دل چاہے تلاوت یسین کرے، ترغیب کو جبر کہنا بھی صحیح نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔