ہر فرض نماز کے بعد کلمہ طیبہ جہراً
سوال
فرضوں کے بعد اکثر لوگ لا اله الا الله زور سے پڑھتے ہیں تین بار اس کا پڑھنا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نہیں اکثر لوگ منع کرتے ہیں؟؟
جواب
ذکر اللہ خاص کر ذکر لا إله إلا الله کی حدیث شریف میں بہت فضیلت آئی ہے، ذکر بلاشہ آہستہ اور زور سے ہر طرح پڑھنا جائز اور موجب ثواب ہے، مگر فرضوں کے بعد خصوصیت سے التزام کرنا یعنی اسکو واجب اور ضروری سمجھنا اور نہ کرنے والے پر ملامت کرنا شرعاً ثابت نہیں، لہذا نفس ذکر جائز اور التزام منع ہے، بسا اوقات مسجد میں بعض لوگ ہوتے ہیں یا اپنی تنہا نماز میں مشغول ہوتے ہیں اور زور سے ذکر…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔