قضا اور ادا نماز میں فرق
سوال
قضا اور ادا میں کچھ فرق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کتنا؟ مثلاً کسی نے چار وقت کی قضاء نماز پانچویں وقت ادا کی یا کسی نے آٹھ وقت کی قضا نمازیں نویں وقت ادا کی۔
جواب
جس نماز کو وقت پر پڑھا جائے تو وہ ادا ہے اور جسے بعد وقت کے پڑھا جائے تو وہ قضاء ہے۔ صاحب ترتیب کو ترتیب لازم ہے جب قضاء نماز ذمہ میں لازم ہوا اور وقت میں گنجائش بھی ہو۔ تو وقتیہ نماز پڑھنا درست نہیں۔ ہاں اگر کم از کم چھ نمازیں ذمہ میں ہوں تو پھر ترتیب لازم نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔