صلوٰۃ التسبیح میں عورتوں کی جماعت
سوال
ہمارے گاؤں میں عورتیں صلوۃ تسبیح کی جماعت کرتی ہیں اور جماعت کی شکل یہ ہوتی ہے کہ ان کا امام پیڑھا بچھا کر پیچھے بیٹھ جاتا ہے اور اگر بچہ روتا ہے تو اس کو چپکا کر دیا جاتا ہے اور کتا ہوتا ہے تو اس کو بھی دفع کر دیا جاتا ہے۔
جواب
عورتوں کی جماعت فرض نماز میں مکروہ ہے اور صلوٰۃ التسبیح تو نفل ہے اسکی جماعت مردوں کیلئے بھی مکروہ ہے عورتوں کیلئے اس کی کراہت میں زیادہ شدت ہوگی، اگر وہی نماز پڑھاتی ہے جو پیڑھا بچھا کے پیچھے بیٹھتی اور کتے وغیرہ کو دفع کرتی ہے تو بالکل نماز نہیں ہوتی اور یہ حقیقۂ نماز ہی نہیں بلکہ جہالت کی پوٹ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔