الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شب برات میں تہجد کی نماز با جماعت

سوال

شب برات میں تہجد کی نماز با جماعت اعلان کر کے پڑھی جاسکتی ہے اس مقصد سے کہ جو بے نمازی ہیں کم از کم اس بابرکت رات میں شریک ہو کر ثواب کے مستحق ہو جائیں اگر تہجد کی جماعت کی جائے تو یہ کیسا ہے؟

جواب

ایسا کرنا مکروہ وممنوع ہے، بے نمازیوں کو تبلیغ و تاکید کی جائے کہ وہ نماز کی پابندی کریں، ترک فرض کو برداشت کیا جائے اور مکروہ کے ارتکاب کی دعوت دی جائے نہ دانشمندی کی بات ہے نہ شرع کی طرف سے اجازت ہے، اس رات میں عبادت کیلئے جمع ہونا بھی منع ہے۔ کذافی المراقی الفلاح

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو